پاکستان پیپلزپارٹی نے فوج کے احترام کے لئے نیا قانون بنانے کی کوشش کو مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی نے فوج کے احترام کے لئے ایک نیا قانون لا کر آزادی رائے کا بنیادی حق مزید دبانے کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے آج اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے ایک رکن نے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ میں ایک بل پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی فوج کا احترام نہیں کرتا تو اسے دو سال جیل اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون پی پی سی سیکشن 500-A نے پہلے ہی کسی کو بدنام کرنے کی سزا مقرر کی ہے اور اب اس قانون میں اضافہ کرکے آزادی رائے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پہلے ہی نیشنل سکیورٹی کے نام پر آزاد رائے کو دبایا جاتا رہا ہے اور یہ بات قطعی ناقابل قبول ہے اور پیپلزپارٹی اس کی ہر پلیٹ فارم پر بھرپور مخالفت کرے گی۔ قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے کہ نیشنل سکیورٹی کے نام پر شہریوں کو پراسرار طریقے سے غائب کیا جاتا رہا ہے، قومی وسائل کو غلط طریقے سے خرچ کیا جاتا ہے، حراستی مراکز بنائے جاتے ہیں، سابقہ قبائلی علاقوں کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے، خارجہ اور سکیورٹی پالیسیوں کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بزنس اور کمرشل ادارے بے تحاشہ پھل پھول چکے ہیں۔ اب یہ نیا قانون بھی نیشنل سکیورٹی کے نام پر غلط طور پر استعمال کیا جائے گا جس طرح کہ مذہب کے نام پر سیکشن 295-C استعمال ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو افواج دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں جو اپنے آئینی دائرہ کار میں کام کرتی ہیں اور انہیں عزت کی نظر سے دیکھنے کے لئے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسی طرح کوئی بھی قانون ان لوگوں پر سوالات اٹھانے سے نہیں روک سکتا جو اپنے آئینی دائرہ کار سے بار بار تجاوز کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر