وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی و ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک مس کانی وگنا راجہ سے ورچول ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی و ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک مس کانی وگنا راجہ(Ms. Kanni Wignaraja) سے ورچول ملاقات کی ۔پاکستان میں تعینات یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندے مسٹر “کنوٹ اوسٹبی” بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دوران ملاقات پاکستان میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے یو این ڈی پی کے کردار کو سراہا اورکہادیرپا ترقی کے اہداف 2030 کے حصول میںیو این ڈی پی کی معاونت قابلِ تحسین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم معاشی سفارت کاری کو موثر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں اورہم نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں تبدیل کیا ہے ۔دیرپا ترقی کا حصول اور غربت کی شرح میں کمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیاکہ یو این ڈی پی، پاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں تک اپنے منصوبوں کا دائرہ کار بڑھائے گی۔وزیر خارجہ نے “ایس ڈی جی، انوسٹمنٹ فیئر 2021 کے انعقاد اور” ایس ڈی جی انوسٹر میپ” کی تیاری میں یو این ڈی پی کی تکنیکی معاونت کی تعریف کی۔اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی و ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک مس کانی وگنا راجہ(Ms. Kanni Wignaraja) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے یو این ڈی پی کی جانب سے معاونت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر