کرینہ کپور کا سوشل میڈیا پر ’بڈھی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ’بڈھی ‘کہنے والوں کومنہ توڑ جواب دے دیا۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی 41ویں سالگر ہ منائی ہے مگراتنی عمر اور دو بچوں کو جنم دینے کے بعد بھی اداکارہ ایک دم فٹ دکھائی دیتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی فٹنس کا بےحد خیال رکھتی ہیں اور یوگا ایکسرسائز کو زندگی کا اہم حصہ قرار دیتی ہیں تاہم پھر بھی انہیں آئے دن سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے بڈھی عورت یا عمر رسیدہ ہونے کے طعنے ملتے رہتے ہیں اور انہیں سخت الفاظوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن اب لگتا ہے کہ اداکارہ نے ناقدین کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے، اپنی حالیہ انسٹااسٹوری میں اداکارہ نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے ’بڈھی‘لفظ کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ ’’میں کمنٹس میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ سرفہرست ہوتا ہے ‘‘۔انہوں نے لکھا کہ’ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ میرے لیے یہ محض ایک لفظ ہے جس کا مطلب بڑی عمر کا ہونا ہے۔ ہاں ہماری عمر زیادہ ہے اور ہم سمجھدار ہیں، لیکن آپ بے نام ہیں، آپ کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عمر ہے۔ آپ ایسے لوگ ہیں‘‘۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا صارفین آئے دن اداکارہ کو ان کی عمر اور جسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور کئی مرتبہ ان کا بڑی بہن کرشمہ سے بھی موازنہ کیا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر