‘آپ ناگن ڈانس اور شادیوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے’، مشی خان کا عامر لیاقت پر جوابی وار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ مشی خان نے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر انہیں کرارا جواب دیا ہے۔مشی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ‘بہت سے مداحوں نے مجھے ان باکس میں پیغامات بھیجے کہ عامر لیاقت نے میرے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے کہ اس عورت کا علاج کراؤ اور آج ہی کراؤ، اب دیکھو میں کیا کرتا ہوں’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘آپ کر کیا سکتے ہیں سوائے ناگن ڈانس اور شادیاں کرنے کے، آپ فی الحال کچھ نہیں کر سکتے، خود ہی آپ روتے پیٹتے ویڈیوز بنا رہے ہوتے ہیں کہ مجھے کوئی اپنے شو میں نہیں بلاتا، جو بھی میں نے ریحام خان اور عفت عمر کے لیے کہا، آپ کو زیادہ تکلیف ہوگئی ہے؟’مشی خان کا کہنا تھا کہ ‘آپ اپنی دھمکیاں اپنے پاس رکھیں، مجھے آپ جیسے لوگوں کو اچھا جواب دینا آتا ہے۔’واضح رہے کہ ریحام خان اور عفت عمر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عامر لیاقت نے مشی خان کے حوالے سے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی اور کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ کیمرے میں کس نے منہ دیا ہوا ہے؟’



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر