کورونا جیسے چیلنج کا کوئی تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا، ترقی یافتہ ممالک کورونا ویکسین کی پیدوار کو بڑھائیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کورونا جیسے چیلنج کا کوئی تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا، ترقی یافتہ ممالک کورونا ویکسین کی پیدوار کو بڑھائیں اور ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی بھی فراہم کریں ۔ڈی ایٹ ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خا نے کہا کہ ڈی ایٹ پچھلے چار سال سے موثر اندازمیں کردار ادا کر رہاہے ، کورونا کی جوہ سے دنیا میں لوگ بے روز گار ہوئے اور کروڑوں لوگ مقروض ہو گئے ہیں، کورونا سے دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے ،لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں بلکہ بیروزگاری سے بھی بچانا ہے ، پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کامیاب نوجوان اور دیگر منصوبے شروع کیئے ، ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارمز فراہم کرنا ہوں گے،ہم نے نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھانا ہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ دنیا کے ممالک کا ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے ، ڈی ایٹ ممالک کو عالمی سپلائی چین کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ، کورونا سے درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں ،ٹیکنالوجی کے حوالے سے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنے ہوں گے ، کورونا نے ترقی پذیر ممالک کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے ،ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ دینی ہو گی ،عالمی دنیا کو تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔عمران خان کا کہناتھا کہ کوئی ملک کورونا جیسی وبا کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے ، ترقی یافتہ ممالک کورونا ویکسین کی پیدوار کو بڑھائیں ، ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی فراہم کریں ، ہمیں دنیا میں بہترین تجارت کیلئے سازگار ماحول بنانا ہو گا ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر