وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔ کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج کی جائے گی۔وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا وزیر داخلہ نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، حکومت جتنا بھی تشدد کر لے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان دوبارہ کال دیں گے تو عوام زیادہ تعداد میں نکلے گی۔محمود خان کا کہنا تھا کہ کالام میں اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر