سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا

مکہ مکرمہ:(نیشنل ٹائمز) سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا اس دوران قبلے کی درست سمت کا تعین کیا جاسکے گا۔سورج آج پاکستان کے وقت کے مطابق 12 بج کر18 منٹ پرخانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا یعنی ایک ہی خط عمود پرہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔پوری دنیا کے مسلمان اس دوران قبلے کی درست سمت کا تعین قطب نما کے بغیرکرسکتے ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا آنا اہم واقعہ مانا جاتا ہے۔قبلے کی درست سمت کے تعین کیلئے آج مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں اور جیسے ہی یہ وقت آئے تو اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں اور شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا۔ماضی میں قبلے کی سمت متعین کرنے کا سائنٹیفک طریقہ موجود نہیں تھا اور لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی سمت متعین کرتے تھے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر