پیٹرولیم مصنوعات پر موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے پر غور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اتحادیوں سے غریب طبقے پربوجھ نہ ڈالنے سے متعلق ریلیف پیکج پرمشاورت کی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی پر بھی اتحادیوں کواعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی میں موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ریلیف دیاجائےگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے سوا کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر