بھارتی اداکار کشمیر کا نعرہ لگائیں انہیں گانا گفٹ کرونگا: ابرار الحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گلوکار ابرار الحق نے بالی وڈ اداکاروں کو گانا گفٹ کرنے کی مشروط پیشکش کردی۔دھرما پروڈکشن نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا ہے۔ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ’میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں’۔تاہم اب سوشل میڈیا پر ابرار الحق کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم کا گانا کاپی کیے جانے سے متعلق بات کی۔ابرار الحق نے کہا کہ بالی وڈ شخصیات اربوں روپے کا سرمایہ لگاکر موویز بناتے ہیں لیکن ان کے پاس اپنا کونٹینٹ نہیں ہوتا، ان کے پاس کوئی کریٹیوٹی نہیں ہوتی، مجھے بھی لوگوں نے بتایا کہ میراگانا بالی وڈ نے چوری کیا ہے۔ابرار الحق نے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ ’ بالی وڈ کے تمام اداکاروں سے نعرہ لگوائیں کہ کشمیر کو آزاد ہونا چاہیے، وہاں پر لوگوں سے کیا جانے والا ظلم و ستم بند ہونا چاہیے تو میں ان کو گانا گفٹ بھی کردوں گا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک تو انہوں نے اتنا برا گانا بنایا میں ایسے نہیں بنانا چاہتا تھا لیکن چونکہ انہوں نے میرے گانے سے اربوں روپے کمانے ہیں تو کیوں نہ میں اس پیسے کو سہارا ٹرسٹ میں دوں جس کے لیے میں امریکا ،بھارت اور پاکستان تینوں جگہ وکیلوں سے مشورے کررہاہوں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر