اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟

کراچی(نیشنل ٹائمز): ندا یاسر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ اور مشہور ٹی وی میزبان ہیں جو آئے دن خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔تاہم اداکارہ اپنے مارننگ شو کے زریعے ماہانہ کتنا کما لیتی ہیں یہ سوال اداکارہ کے شوہر یاسر نواز سے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ایک انٹرویو میں کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔انٹرویو کے دوران مشہور اداکار، ہدایتکار و پروڈیسر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اہلیہ کی تنخواہ کتنی ہے، اُنہیں بھی اس کا علم نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شو کی میزبان نے یاسر نواز سے سوال کیا کہ ندا کی تنخواہ کتنی ہے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ’’با خدا! خدا کوحاضر ناظر جان کر کہتا ہوں مجھے نہیں معلوم کے ندا کی تنخواہ کتنی ہے، مجھے معلوم ہونی بھی نہیں چاہیے اور مجھے تنخواہ سے متعلق ندا سے بات بھی نہیں کرنی چاہیے‘‘۔یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’’ اُن کے خیال میں جب بیوی کما رہی ہو اور مرد گھر میں بیٹھ جائے تو مسئلے پیدا ہوتے ہیں اور خاندانی توازن بگڑ جاتا ہے‘‘۔یاسر نے اس انٹرویو کے دوران اپنی خوبصورت اہلیہ کے لئے گانا بھی گایا، یاسر نواز کو کوئی مکمل گانا یاد تو نہیں تھا مگر انہوں نے ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں ندا کے لئے مشہور گانا ’جب کوئی بات بگر جائے‘ پیش کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر