وزیر اعظم کی ریڈ زون آمد، اہلکاروں کو خراج تحسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ریڈ زون کا دورہ کیا۔شہباز شریف نے امن و امان قائم رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئین و قانون کے راستے پر چلیں تو ملک ترقی کرے گا۔خیال رہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن ڈی چوک پر تمام رکاوٹیں ہٹاکر ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے جبکہ بعض کارکن ایوان صدر کے سامنے اور ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب پہنچ گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی ہے۔جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے، حکومتی ایماء پر تحریک انصاف کے 2 کارکن شہید کیے گئے۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر