’درخت جل رہے ہیں، سپریم کورٹ تو نہیں کہ سو موٹو ہو‘: جمال شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینئر اداکار جمال شاہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے درختوں کو آگ لگانے کے واقعے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمال شاہ نے کہا کہ ‘میں نے کہا تھا تمام پارٹیوں کو باہر نکلنا چاہیے تھا تاکہ حقیقی عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوتا اور بیچارے درخت ایسے نہ جلتے’۔ایک صارف کی جانب سے اس واقعے کا سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا گیا جس پر اداکار نے تبصرہ کیا کہ ‘درخت جل رہے ہیں سپریم کورٹ تو نہیں کہ سوو موٹو ہو’۔واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے درختوں اور گاڑی کو آگ لگادی تھی۔لانگ مارچ: اسلام آباد میں مظاہرین نے بلیو ایریا میں درختوں اور گاڑی کو آگ لگادیپولیس نے آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا اور کچھ جگہوں پر لگی آگ بجھادی گئی تاہم پی ٹی آئی کارکنوں نے آگ بھجانےکیلئے آنے والی فائرٹینڈر کے شیشے توڑ دیے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر