ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کسی بھی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکا کی شرح پیدائش کے کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’امریکا میں شرح پیدائش 50 سالوں سے مسلسل پائیدار سطح سے کم رہی ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ’بہت سے لوگوں کے خیال کے برعکس، کوئی جتنا امیر ہے، اس کے بچے اتنے ہی کم ہوتےہیں، میں ایک مختلف امیر شخص ہوں کیونکہ میرے جاننے والے زیادہ تر امیر لوگوں کی یا تو اولاد ہے ہی نہیں یا پھر ایک بچہ ہے ۔‘یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایلون مسک کے 7 بچے ہیں، جن میں ان کے دو جڑواں بچے زیویر اور گرفن، پھر ٹرپلیٹس کائی، سیکسن اور ڈیمین ہیں، اورحال ہی میں ان کے ہاں ایک اور بچے X Æ A-Xii کی پیدائش ہوئی ہے، جبکہ ان کی سابقہ گرل فرینڈ گرائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ ان کا ایک خفیہ بچہ بھی ہے، جس کا نام Y ہے۔اس کے علاوہ ایلون مسک نے حال ہی میں اس حوالے سے استدلال کیا ہے کہ یہ بیانیہ کہ لوگوں کے بچے اس لیے نہیں ہیں کیونکہ یہ ماحول کے لیے نقصان دہ ہے ’مکمل بکواس‘ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کم بچے پیدا کرنا ماحولیات کے لیے بہتر ہے۔ایلون مسک نے ایسے لوگوں کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آبادی کو دوگنا بھی کر دیں تو بھی ماحول ٹھیک رہے گا، میں ایسی بہت ساری ماحولیاتی تدابیر جانتا ہوں۔اُنہوں نے بتایا کہ دنیا میں جاپان کی شرح پیدائش سب سے کم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے بچوں کی پیدائش بہت ضروری ہے اور تہذیب کو ختم نہیں ہونے دیا جاسکتا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ایلون مسک نے دنیا میں کم ہوتی آبادی کے مسئلے کو اٹھایا تھا۔ اُنہوں نے کہا تھا کہ اگر لوگ زمین کے لیے کافی نہیں ہیں تو مریخ کے لیے لوگ کافی ضرور ہوں گے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر