اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں گے۔اسلام آباد میں کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سےگفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بارودی سرنگیں چھوڑی ہیں، پاکستان میں آئینی طریقے سے حکومت تبدیل کی گئی،قرض کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمت میں بتدریج کمی آئےگی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی کنٹرول کرنےکے لیے دن رات محنت درکار ہے۔خیال رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔عمران خان کے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنےکے اعلان کے بعد ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بندکر دیا گیا ہے۔ڈی چوک کی طرف آنے والے تمام راستے بھی سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں۔
دھرنوں کا دھڑن تختہ کرینگے، معیشت کی بہتری کیلئے دن رات محنت درکار ہے، وزیراعظم



