نیب اسلام آباد کا محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا

لاہور(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو اسلام آباد نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ذرائع کے مطابق نیب اسلام آباد کی ٹیم نے محکمہ خوراک کے دفتر سے چینی کی برآمد کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے محکمہ خوراک سے چینی کی 3 سالوں کی برآمدکاریکارڈطلب کیا تھا اور اس سلسلے میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم انکوائری کررہی ہے، محکمہ خوراک نے نیب کی ریکارڈ طلبی پر ریکارڈ کی فراہمی میں سست روی سے کام لیا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ نیب شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر ایم خان کوبھی طلب کرچکی ہے اور وہ گزشتہ ماہ نیب اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر