یوکرین پر حملہ: اقوام متحدہ میں تعینات روسی سفیر نے استعفیٰ دے دیا


اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرین میں روسی جارحیت کے خلاف روس کے سفیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے یوکرین میں روسی جارحیت پر عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔روسی سفیر نے صدر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر جارحیت کے نتیجے میں غیر ملکی ساتھیوں کی شدید تنقید کو اپنے استعفے کی وجہ بتایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس بونڈارو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن میں بطور چانسلر تعینات تھے۔خبر ایجنسی سے گفتگو میں بورس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیر کے روز مشن میں جاکرصرف اپنا استعفیٰ جمع کرایا اور وہاں سے باہر نکل آئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انہوں نے یوکرین پر روسی جارحیت کی شدید مذمت کی اور روسی وزارت خارجہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنے 20 سالہ سفارتی کیرئیر میں خارجہ پالیسی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے مگر روس نے 24 فروری کے روز جو کیا ایسا شرمناک عمل نہیں دیکھا۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر