ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک

ٹیکساس(نیشنل ٹائمز): امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 طلبا اورایک ٹیچر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔،تعدد طلبا شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہلاک ہونے والے والوں میں دوسری سے چوتھی جماعت تک کے 7سے سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 18 سالہ حملہ آورمارا گیا۔حملہ آور کی شناخت سلواڈور راموس سے ہوئی جو یووالڈی شہر کا رہائشی اورمقامی اسکول کا طالب عمل تھا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق راموس نے اکیلے ہی اسکول پر حملہ کیا جب کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلواڈور راموس نے اسکول جانے سے قبل اپنی دادی کو بھی گولی ماری تھی اور ٹیکساس رینجرز کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی سینیٹر رولینڈ گٹیریز نے بتایا کہ راموس کی دادی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سان انتونیو منتقل کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر