فوج کی جانب عمران خان کا آزادی مارچ روکنے کا حکم؟ آئی جی خیبرپختونخوا نے خود میدان میں آکر افواہوں کی تردید کر دی عمران ریاض خان کی خبر جھوٹ کا پلندہ قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس سے راولپنڈی کی جانب سے رابطہ کیا گیا کہ عمران خان کو روکنے میں مدد کی جائے ۔عمران ریاض نے فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فوج عمران خان کو روکنے کیلئے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے مدد مانگ رہی ہے۔تاہم آئی جی خیبرپختونخوانے ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں عمران ریاض خان کے دعوے کی واضح الفاظ میں تردید کی گئی اور کہا کہ میرے سے نہ تو کسی نے کوئی رابطہ کیا ، نہ مطلع کیا گیا اور نہ میں کسی ایسی میٹنگ میں شریک ہوا۔نہ مجھے کوئی ہدایات ملیں، نہ وزیراعظم سے نہ مرکز اور نہ کسی ادارے سے ایسا کوئی فون یا آرڈر آیا۔آئی جی خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ ایسی افواہیں معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر