لانگ مارچ کی اجازت نہیں ملے گی، وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کردیا

سلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر سے قوم کے مطابق نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ جمہوری احتجاج ، اظہار رائے ، پرامن احتجاج ہر کسی کاحق ہے، پہلے بھی یہ پرامن احتجاج کانام لیکر آئے پھر سب کے سامنے ہے،خونی احتجاج، فتنہ،انار کی کی بات نہ کرتے تو ہم انکےراستے میں نہ آتے۔انہوں نے کہا کہ جو جتھہ وفاق پر حملہ آور ہونے آرہاہو انہیں اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ قومی مسئلہ اور ملک کی بقا کا مسئلہ ہے ، یہ گمراہ اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اس فتنے کو اسی مرحلے پرروک دیاج ائیگا تو یہ بڑی خدمت ہوگی۔وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویسے تو بہادر بنے پھرتے ہیں اب یہ سارے پشاور میں اکٹھے ہیں، کےپی حکومت کے وسائل استعمال کرکے یہ وفاق پر حملہ آور ہونےآرہے ہیں، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو لانگ مارچ سے روکا جائے گا، کسی صورت فتنہ ،فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔راناثنااللہ نے الزام عائد کیا کہ کہا گیا کہ لانگ مارچ سے حکومت کو زبردستی باہر پھینک دینگے، یہ ٹولہ پچھلے ایک ماہ سے لانگ مارچ کیلئے ملک میں گھومتا رہاہے، یہ لانگ مارچ قوم کو تقسیم اور انتشار کو فروغ دینے کیلئےکیاجارہاہے۔اپنی پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے اہلخانہ کیلئے پیکیج دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ شہید کمال کے اہلخانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر