آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے پر بڑے فیصلے کیے جائیں، نواز شریف کے احکامات جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے پر بڑے فیصلے کیے جائیں، نواز شریف کے احکامات جاری وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ ،نواز شریف نے اپنی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے پر بڑے فیصلے کیے جائیں، پچھلی حکومت کا ملبہ ہم کیوں اپنے سر لیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات ،قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال اورآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔ماڈل ٹائون میں منعقدہ اجلاس میںمسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ،احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، سردار اویس لغاری سمیت دیگر شریک ہوئے ۔جبکہ پارٹی قائد محمد نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ہدایت کی کہ حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ کونہ روکے لیکن انتشار پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے ،نوازشریف کی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ نواز شریف نے شہبازشریف کو پارٹی فیصلوں کے متعلق اتحادی جماعتوں کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ۔نواز شریف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لانگ مارچ کے حوالے سے پلان مرتب کر کے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کی ۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو وفاقی بجٹ کی بھرپور تیاری اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔نوازشریف نے رانا ثنااللہ کو امن و امان کی صورتحال کر برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے کسی غیر آئینی مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔نواز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ قوم کو انتشار پیدا کرنے والوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت دی کہرانا صاحب آپ امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے تیار رہیں،ملک کو انتشار کرنے والوں کے رحم و کرم نہ چھوڑا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ کہا کہ اگر آئی ایم ایف عوامی ریلیف پیکیج نہیں ملتا تو بڑے فیصلے کر لیے جائیں،لانگ مارچ پر اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے۔پنجاب میں نمبر گیم کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں مزید جلسے کیے جائیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ لانگ مارچ کا شور عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کو متاثر کرنے کے لیے مچایا گیا۔انتخابی اصلاحات کا بل جلد تیار کرکے اسے قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر