پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکنان کو بھی گرفتار کر لیاگیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈائون کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا ۔ شفیق آباد پولیس نے پیپلزپارٹی کے پی پی 150سے ٹکٹ ہولڈر منشا ء پرنس کے گھر پر چھاپہ مارااور ان کے دو بیٹوں وقاص منشا اور غلام مجتبیٰ کو گرفتار کرلیا گیا۔اس موقع پر والدہ کہتی رہی کہ ہمارا نسلوں سے پیپلز پارٹی سے تعلق ہے لیکن پولیس اس کے باوجود گرفتار کر کے تھانے لے گئی ۔دوسر ی جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں فرض کی ادائیگی کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتا ہوں،غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔شہید کانسٹیبل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا،شہید کانسٹیبل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،غم کی گھڑی میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر