عمران جلاؤ گھیراؤ کی سیاست چاہتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں شہید کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی جلسے جلوس کرو مگر انتشار نہیں کرنے دیں گے، وہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کرنا چاہتا ہے، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ خونی مارچ کی دھمکیاں کس کو دے رہے تھے، عمران خان نے قوم کو بھوک اور افلاس کے علاوہ کچھ نہیں دیا، عمران خان ایک ڈرپوک آدمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل کی شہادت اسی دھمکیوں کا شاخسانہ ہے جو عمران خان اپنے جلسوں میں دیتا ہے، ہم عمران خان کی انتشار کی سیاست کو دفن کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک میری جان میں جان ہے میں اپنے حلف پر قائم رہوں گا اس کی پاسداری کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 25 مئی کو انتشار کی سیاست نہیں کرنے دیں گے، 26 مئی کا دن ان شاء اللّٰہ نئی صبح کیساتھ طلوع ہوگا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھےعوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا، پاکستان بچ جائے گا،معیشت بحال ہو جائے گی تو سیاست بھی چلتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی جیت ضروری نہیں، آئین و قانون کی جیت ضروری ہے۔

 



  تازہ ترین   
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر