میانمار سے نکلنے کی کوشش میں کشتی الٹنے سے 17 روہنگیا افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میانمار میں خراب موسم کے باعث کشتی الٹنے سے بچوں سمیت کم از کم 17 روہنگیا پناہ گزین ہلاک ہوگئے۔ریڈیو فری ایشیا کے مطابق یہ کشتی خلیج بنگال کے راستے سے ملائیشیا جارہی تھی اور اس میں کم از کم 90 افراد سوار تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھین کے قریب کشتی الٹنے سے ہلاک ہونے والے چند افراد کی لاشیں بہہ کر ساحلوں پر پہنچ گئی جبکہ 50 سے زیادہ مسافر تاحال گمشدہ ہیں۔لگ بھگ 5 سال قبل میانمار کے ظالمانہ فوجی ایکشن کے بعد سے لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلا دیش فرار ہوچکے ہیں مگر اب بھی ان کی کچھ آبادی راکھین میں موجود ہے جن میں سے بیشتر سخت پابندیوں میں کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والی کشتی راکھین کے صدر مقام سے 19 مئی کو روانہ ہوئی تھی مگر چند دن بعد موسم خراب ہوگیا۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں مزید تفصیلات حاصل کررہا ہے۔یو این ایچ سی آر کے ایشیا و پیسفک ریجن کے ڈائریکٹر اندریکا راٹویٹی نے کہا کہ اس سانحے سے ایک بار پھر روہنگیا برادری میں موجود بے تابی ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں، خواتین اور مردوں کی جانب سے اس طرح کے خطرناک سفر کے لیے نکلنا اور ان کو زندگیوں سے محروم ہوتے دیکھنا شاک کردیتا ہے۔میانمار کی فوجی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ کشتی راکھین کے جنوب میں تھاپے ہماو آئی لینڈ سے 5 ناٹیکل میل دور سمندر میں الٹ گئی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد لوگوں کی تلاش میں 14 لاشیں دریافت ہوئیں جبکہ باقی افراد کو ملک بدر کردیا گیا ۔ترجمان کے مطابق راکھین کے کیمپوں کو چھوڑنے کے خواہشمند عموماً ہیومین اسمگلنگ کرنے والے افراد کو فی فرد 16 سو سے 27 سو ڈالرز ادا کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر