جرمنی، پاکستانی ٹرک آرٹ کے رنگوں سے رنگ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے پاکستان ہاؤس برلن میں مشہور ٹرک آرٹسٹ پھول پتی ٹیم کے ٹرک آرٹ کے فنپاروں کی نماٸش کا انعقاد کیا گیا۔سفیرِ پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی ٹرک آرٹ کو جدید طرز پر متعارف کروانے سے دنیا پاکستان کے اصل رنگوں کو بہتر طور پر جان سکے گی۔پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں جشن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان ایمبیسی برلن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان ثقافتی و سماجی اعتبار سے ایک آسودہ اور پرکشش ملک ہے جو اپنے سیاحوں کی دلچسپی کے لیے اصناف کی ایک طویل فہرست پیش کرتا ہے۔ ان کے بقول، ہماری موسیقی، پکوان، قدرتی نظارے اور فن تعمیر دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو مسحور کرتے ہیں۔سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ منفرد آرٹ بسوں، ٹرکوں اور گاڑیوں کی سجاوٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ اپنی منفرد و رنگین ہیت کے ساتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، دیکھنے والے نہ صرف ان کی خوبصورتی سے محظوظ ہوتے ہیں بلکہ ان پر لکھی گٸی دلچسپ تحاریر بھی لوگوں کو تفریح فراہم کرتی ہیں۔اسفیر پاکستان نے مزید کہا کہ ٹرک آرٹ آزادیٔ اظہار رائے کے ذریعے کے طور پر بھی کام کرتے ہیں مثلاً مختلف سیاسی اور قومی شخصیات کی تصاویر کے ساتھ مختلف اقوال بھی سڑکوں پر رواں دیکھے جا سکتے ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ سفارتخانہ پاکستان کا مثبت تشخص پیش کرنے اور دنیا کو پاکستان کے حقیقی رنگوں سے روشناس کرانے کی اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ٹرک آرٹ کی یہ نماٸش مشہور ٹرک آرٹسٹ پھول پتی کی فنکارانہ صلاحیتوں کو جدید طرز سے روشناس کرانے کی ایک کاوش تھی۔اس موقع پر علی سلمان آنچن اور ان کی پھول پتی ٹیم کو ستائشی اسناد بھی پیش کی گئیں۔نمائش میں جرمنی میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لوگوں نے مختلف فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سفارتخانہ و فنکاروں کو پاکستانی ثقافت کی جدید اطوار سے ہم آہنگ فن پاروں کے ذریعے نمائش منعقد کرنے پر داد دی۔

 



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر