یہ لوگ اسلام آباد آ کر افراتفری پھیلائیں گے، رانا ثناء

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہیں روکا جائے گا، یہ لوگ اسلام آباد آ کر افراتفری پھیلائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نے اتحادی جماعتوں کے وفاقی وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ یہ گالیوں سے گولیوں پر آ گئے ہیں، لانگ مارچ کے نام پر فتنہ مارچ کیا جا رہا ہے، لانگ مارچ کے نام پر قوم کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس فتنے اور فساد کو روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج اور اظہار رائے سب کا حق ہے مگر یہ پر امن احتجاج کرنے نہیں آرہے، یہ اس سے پہلے بھی پر امن احتجاج کا نام لے کر آئے تھے پھر جو ہوا سب کے سامنے ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر یہ احتجاج کو خونی احتجاج کا نام نہ دیتے تو ہم راستے میں حائل نہ ہوتے، اس لیے اس فتنے کو اسی مرحلے پر روکا جائے گا یہ بہت بڑی خدمت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ریاست کے دارالحکومت کے محاصرے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسلام آباد کے شہریوں، تاجروں کی جان مال کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہے، اسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ پچھلی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، کسی کو اسلام آباد کے محاصرے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے کچھ لوگ مسلح ہو کر اسلام آباد آنا چاہتے ہیں، مسلح جتھوں کو اسلام آباد آنے سے روکنا چاہیے۔رانا ثناء نے کہا کہ تحریک انصاف آئینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلحے سے لیس ہو کر آنے والوں کو وارننگ ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔اس سے قبل رانا ثناء کی پریس کانفرنس کا مقام تبدیل کیا گیا تھا۔رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس اب 2 بج کر 5 منٹ پر پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء کی پریس کانفرنس پی آئی ڈی میں ہونا تھی۔

 



  تازہ ترین   
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر