پی ٹی آئی کیخلاف چھاپے جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ہیں، پرویز الہٰی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی اور جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود، اعجاز چوہدری، حماد اظہر، سعدیہ سہیل رانا اور محمود الرشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ بطور کسٹوڈین آف ہاؤس میرا فرض ہےکہ ایم پی ایزکے حقوق کی حفاظت کروں،جن ایم پی ایز کےگھروں پر پولیس چھاپےمار رہی ہےوہ ان چھاپوں کی ویڈیو بنالیں۔پرویز الہٰی نے کہا کہ ان ویڈیوز کو اسمبلی کے اندر اور عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، ایم پی اے راشدہ کو ماڈل ٹاؤن سے زبردستی حراست میں لیا گیا، شریف خاندان، ن لیگ اور گلو بٹ جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ اب رکنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنےکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پرامن احتجاج کوظالمانہ طریقے سے روکنا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی نااہلی کا ثبوت ہے، چیف سیکریٹری اور پنجاب کی انتظامیہ گرفتاریاں اورکارکنوں کو ہراساں نہ کریں۔پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ کو نہیں روک سکتے، راستوں کی بندش عوامی جذبات کو نہیں روک سکتی، کارکن ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر