برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکرکالندن میں مسجد کادورہ

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن میں مسجد کادورہ کیا۔مسجدآنے کے لیے ڈچز آف کارنوال نے سرپر کریم کلر کا اسکارف لیا ہوا تھا، مسجد میں داخلے سے قبل کمیلا پارکر نے بوٹ اتار ے اور مسجد کے لیے مخصوص سلیپرز پہن کر اندر داخل ہوئیں۔ کمیلا پارکر نے مسجد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے عملے سے ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے بھی بات چیت کی۔ڈچز آف کارنوال لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں جہاں انہوں نے بے گھر پناہ گزین بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔کمیلا پارکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور دورے کی مناسبت سے لگائی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی اس دوران وہ چہرے پر مسلسل ماسک پہنے رہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر