مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کا واقعہ: ٹک ٹاکر ڈولی نے روتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی نے اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے مزید ایک گواہ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اُسی مقام پر موجود ہیں جہاں جنگل میں آگ لگائی گئی تھی، ویڈیو میں ڈولی کے ساتھ علاقے کا بزرگ شہری موجود ہے۔ویڈیو میں شہری بتارہا ہے کہ ’جھاڑیوں میں آگ سانپوں کو مارنے کے لیے لگائی گئی تھی۔‘بزرگ شہری نے بتایا کہ ’ڈولی نے آگ نہیں لگائی بلکہ آگ پہلے سے لگی ہوئی تھی، ٹک ٹاکر آئیں، گاڑی سے اُتریں اور جہاں آگ لگی تھی وہاں اپنی ویڈیوز بنوائیں۔‘اپنے حق میں گواہی سننے کے بعد ڈولی آبدیدہ ہوگئیں اور رونے لگیں۔t8o. نسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے کیپشن میں ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ’سب جانتے ہیں کہ میں نے آگ نہیں لگائی اور نہ ہی میں اپنے سیلون سے کوہسار گئی، میرے پاس اب بھی بہت سے ثبوت ہیں۔‘انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آگ اُن بےحس اور مطلبی لوگوں نے لگائی جو دوسروں کا تماشہ بناکر خوش ہوتے ہیں، مجھے رونا اس شخص کی انسانیت اور سچائی دیکھ کر آیا جس سے میرا کوئی رشتہ نہیں، اس نے میرے لیے سچ بولا اور میں اتنے دن تک اپنا وقت مطلبی لوگوں پر ضائع کرتی رہی۔‘ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ’میں ردعمل سے نہیں ڈرتی لیکن میں اس بات سے ڈرتی ہوں کہ ہم ایک کمیونٹی کے طور پر کہاں جا رہے ہیں۔‘واضح رہے کہ مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی 27 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر