منکی پاکس اب تک مہلک ثابت نہیں ہوا، بورس جانسن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ منکی پاکس اب تک مہلک ثابت نہیں ہوا۔ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ منکی پاکس وائرس کی منتقلی کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی منکی پاکس کو دیکھ رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں منکی پاکس کے 36 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ میں بھی پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ منکی پاکس کی ایک سے دوسرے انسان میں منتقلی کو روکا جاسکتا ہے، ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ منکی پاکس وائرس میں کوئی میوٹیشن ہوئی۔عالمی ادارہ صحت کے ایک اہلکار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اب تک 200 سے کم تصدیق شدہ اور مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔



  تازہ ترین   
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر