ایرانی فائر فائٹر طیارہ شیرانی پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے علاقے شیرانی کے قدیم جنگلات میں آگ بجھانے کیلئے ایرانی فائر فائٹر طیارہ شیرانی پہنچ گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنزرویٹر محکمہ جنگلات امین مینگل کا کہنا ہے کہ ایرانی فائر فائٹر طیارے نے شیرانی کے جنگلات میں آگ بجھانے کےلئے اسپرے شروع کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیرانی کے قدیم جنگلات میں لگی آگ پر بڑی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ہے، جنگلات میں فائر لائن مکمل کنٹرول میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرغون غر کے پہاڑوں میں محکمہ جنگلات اور کمیونٹی کے افراد موجود ہیں، جنگلات میں کچھ جگہوں پر پہلے سے لگی آگ کے بعد انگاروں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔امین مینگل نے کہا کہ آگ مکمل ختم ہونے کے بعد جنگلات میں درختوں اور جنگلی حیات کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، نقصانات کے تخمینہ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔خیال رہے کہ 9 مئی کو مغل کوٹ کے جنگلات سے شروع ہونے والی آگ شیرانی کے جنگلات تک پھیل چکی ہے۔جنگل، جنگلی حیات اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لئے فارسٹ رینجز زونز میں دفعہ 144نافذ کرکے فارسٹ رینجز اور زون میں آگ جلا کر پکنک منانے سمیت ہر قسم کی عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ نے پابندی سےمتعلق اعلامیہ جاری کردیا، آگ کی وجہ سے اٹھنے والا دھواں کئی کلومیٹر سے دیکھا جا سکتا ہے۔

 



  تازہ ترین   
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر