ہندو ہوں مگر اگر گائے کا گوشت کھانا چاہوں تو کھا سکتا ہوں، سابق بھارتی وزیر اعلیٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کا کہنا ہے کہ ’میں ایک ہندو ہوں، میں نے آج تک گائے کا گوشت نہیں کھایا ہے، لیکن اگر میں چاہوں تو گائے کا گوشت کھا سکتا ہوں۔‘کرناٹکا کانگریس کے رکن اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کی جانب سے حالیہ دیئے گئے ایک بیان پر بھارتی ہندو آگ بگولا نظر آ رہے ہیں۔بھارتی ویب سائٹ ’ انڈیا ٹوڈے‘ ریاست کرناٹکا میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے۔سدارامیا کا ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’گائے کا گوشت کھانے والوں کا تعلق صرف ایک برادری سے نہیں ہے، ہندو اور عیسائی بھی گائے کا گوشت کھاتے ہیں، ایک بار میں نے کرناٹک اسمبلی میں بھی کہا تھا، آپ کون ہوتے ہیں مجھے گائے کا گوشت کھانے سے روکنے والے۔‘سدارامیا کی جانب سے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس پر بھی تنقید کی گئی۔سدارامیا کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس ہندوستان میں مذاہب کے درمیان رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر