حمزہ، رانا ثناء واقعات کے ذمہ دار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ واقعات کے ذمے دارحمزہ اور رانا ثنا اللّٰہ ہیں، پنجاب میں رات گئے1100 گھروں پر چھاپے مارے گئے۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریٹائرڈ میجر کے گھر داخل ہونے پر گھر والوں نے ڈاکو سمجھ کر فائر کیا جس سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکس سروس مین، ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہو کر پولیس نے خواتین، بچوں سے بدتمیزی کی، لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 400 سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سابق وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت مقامی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اہلکار کو لگی گولی عمران خان کے دہشتگرد ہونے کا ثبوت ہے، وفاقی وزیر داخلہلاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے کے دوران ایک مکان کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل شہید ہوگیا جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بےگناہ پولیس اہلکار کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشتگرد ہے، کمال احمد کا قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں.



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر