بجلی کی قیمتوں میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فروری کے لیے سابقہ واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکو) کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے شعبے کو 4 ارب 40 کروڑ روپے اضافی محصول وصول ہوگا۔فروری میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی وجہ سے اس اضافے کی اجازت دی گئی۔موجودہ بلنگ مہینے میں صارفین سے رقم وصول کی جائے گی۔محصولات میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ہر ماہ 50 یونٹ کے تمام صارفین پر ہوگا۔تاہم یہ اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ریگولیٹر نے 30 مارچ کو اس موضوع پر عوامی سماعت کی تھی جبکہ ڈسکو نے فروری میں زیادہ پیداواری لاگت کے حساب سے66 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس سے 4 ارب 50 کروڑ روپے آمدنی متوقع تھی۔بعدازاں نیپرا نے ایف سی اے میں فی یونٹ تقریبا 64 پیسے کا اضافہ کیا اور اضافی چارج ایک ماہ تک لاگو رہے گا۔ریگولیٹر نے فروری میں فی یونٹ 4.78 روپے فیول لاگت پر کام کیا تھا۔ٹیرف میکانزم کے تحت ماہانہ بنیادوں پر صارفین کو توانائی کی لاگت میں تبدیلی کا معاملہ خود کار طریقے کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔بجلی کی خریداری کی قیمت (پی پی پی)، کیپیسٹی چارجز، آپریشن اور بحالی کے اخراجات، سسٹم چارجز کا استعمال اور اس میں شامل ہیں۔ترسیل اور تقسیم کے نقصانات کے اثرات وفاقی حکومت بیس ٹیرف میں شامل کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر