پی آئی اے کے نئے CEO کے انتخاب کیلئے اجلاس طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی ایئرلائن (پی آئی اے) کے نئے سی ای او کے انتخاب کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔پی آئی اے ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے نئے سی ای او کے انتخاب کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین اسلم آر خان کی صدارت میں آج شام چار بجے پی آئی اے ہیڈ آفس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق سی ای او کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی جائے گی، تین حتمی امیدواروں میں اے وی ایم ریٹائرڈ نور عباس، فیصل ملک اور امان اللّٰہ قریشی شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ان تین ناموں میں سے پی آئی اے کے سی ای او کا انتخاب کریں گے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق حتمی فہرست میں شامل امان اللّٰہ قریشی پی آئی اے کے ڈائریکٹر ہیں، امان اللّٰہ قریشی پر کرپشن کے کئی الزامات ہیں جن کی ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر