ایران میں پاسداران انقلاب کے سینئر کرنل کو قتل کر دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کرنل سیاد خدائی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے پاسداران انقلاب کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے اور سکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنل سیاد خدائی کے قتل کو 2020 میں قتل ہونے والے نیوکلیئر سائنسدان محسن فخری زادے کے بعد سکیورٹی کی بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔کرنل سیاد خدائی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سینئر رکن تھے جو بیرون ممالک میں کی جانے والی کارروائیوں کو دیکھتی ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرنل سیاد کو ایران کے دشمنوں نے قتل کیا اور وہ نام نہاد ممالک جو دہشتگردی کے خلاف جنگ کا دعویٰ کرتے ہیں وہ تمام اس پر خاموش ہیں۔

 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر