عمران خان ایک انتہائی پولارائزڈ انسان ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ایک انتہائی پولارائزڈ انسان ہیں، ان سے کسی مفاہمت کی توقع نہیں۔احسن اقبال نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ شہباز شریف نے بطورِ قائد حزب اختلاف پہلی تقریر میں چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کی، اگر چارٹر آف اکانومی ہوجاتا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ پی ٹی آئی حکومت کو ہوتا۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے چارٹر آف معیشت کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ان سے این آر او مانگا جارہا ہے، کشمیر پر بھارت نے یکطرفہ قدم اٹھایا تو ہم نے کہا عمران خان قومی قیادت کو بٹھا کر متفقہ پیغام دیں۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کشمیر پر بھی پولارائزڈ رہے، اگر کوئی ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار کے اندر رہ کر اپنا کام کرے تو اسے ویلکم کرنا چاہیے۔احسن اقبال نے کہا کہ جس ملک کے پاس ایٹمی طاقت ہو وہ غلام نہیں ہوتا، عمران نیازی قوم کے اعتماد اور وقار کو مجروح کررہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے آئین پر ملک نہ چلایا تو اگلے 25 سال بھی گزشتہ 75 برسوں کی طرح ضائع ہوجائیں گے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر