بنگلا دیش اور بھارت میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بنگلا دیش اور بھارت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بننے والے سیلاب سے کم از کم 57 افراد ہلاک اور لاکھوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلا دیش کے شمال مشرقی حصے میں لگ بھگ 2 دہائیوں کے بدترین سیلاب کے نتیجے میں 20 لاکھ افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا ہے۔بنگلا دیش کے علاقے ذکی گنج کے کم از کم 100 دیہات جنوبی مغربی بھارت میں دریائے براک کے اہم پشتے میں شگاف کے باعث داخل ہونے والے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ذکی گنج میں لوگوں کو سیلابی پانی میں ڈوبی شاہراؤں پر مچھلی پکڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ کچھ افراد نے اپنے مویسی فلڈ شیلٹرز میں منتقل کیے۔اسی طرح بنگلا دیش کے شمال مشرقی حصے کے سب سے بڑے سہلٹ شہر میں بھی سیلابی پانی متعدد حصوں میں داخل ہوگیا اور وہاں 50 ہزار خاندان کئی دن سے بجلی سے محروم ہیں۔بنگلا دیش کے خطے سہلٹ کے اہم انتظامی عہدیدار مشرف حسین نے بتایا کہ سیلاب کے باعث اب تک 20 لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ بارشوں کے ساتھ ساتھ آسام کے راستے داخل ہونے والا پانی ہے اور پشتے میں شگاف کو اسی وقت بھرا جاسکے گا جب پانی کی سطح کم ہوگی۔دوسری جانب بھارتی حکام نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آندھی سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بنگلا دیش کی سرحد کے ساتھ واقع ریاست آسام میں لینڈ سلائیڈز اور سیلاب سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 3200 دیہات کے ساڑھے 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔اسی طرح ریاست بہار میں کم از کم 33 افراد آندھی کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔سیلاب اور دیگر موسمیاتی واقعات کے باعث ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں اور لاکھوں پھلوں کے درختوں کو نقصان پہنچا۔



  تازہ ترین   
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر