نیب نےسابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی بریت کےخلاف درخواست پر جلد فیصلہ سنانے کی استدعاکردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں اس نے استدعا کی کہ رینٹل پاور پروجیکٹس (آر پی پیز) کیس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال رینٹل پاور پراجیکٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جنوری 2020 میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، چند سابق بیوروکریٹس اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹرز کو بری کردیا تھا۔شوکت ترین کو حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔رینٹل پاور پروجیکٹس کیس میں شوکت ترین کو بری کرنے کے خلاف نیب کی اپیل کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا۔وزیر خزانہ کے عہدے سے عبد الحفیظ شیخ کی برطرفی کے بعد شوکت ترین وزارت خزانہ کی سربراہی کے لیے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اور انہیں مبینہ طور پر وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم کے معاون یا مشیر کی حیثیت سے شامل ہونے کی پیش کش کی گئی ہے تاہم انہوں نے کابینہ میں اپنی شمولیت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل پر فیصلے کے ساتھ جوڑ دیا۔شوکت ترین پر آر پی پیز کے معاہدوں کی منظوری کا الزام ہے۔احتساب ادارے نے 2014 میں راجہ پرویز اشرف، شوکت ترین ، سابق وفاقی سیکریٹریز اسمٰعیل قریشی اور شاہد رفیع، پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر طاہر بشارت چیمہ اور پیپکو کے ڈائریکٹرز رضی عباس، وزیر علی بھایو، سلیم عارف، عبدالقدیر خان اور اقبال علی شاہ کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔ملزمان پر قانونی فیس کے طور پر ادا کیے گئے 61 لاکھ روپے کا غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا، شوکت ترین اس کیس کے ایک ملزم تھے۔2009 میں اس وقت کی اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آر پی پیز کا کیس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔سپریم کورٹ نے آر پی پیز کے معاہدوں کے ایوارڈ میں مبینہ غلط کاموں کی وجہ سے آر پی پیز کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے آر پی پیز متعارف کرائے تھے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر