تمام ارکان اسمبلی پہنچیں، حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: پرویز الٰہی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ق کے تمام اراکین کو ایوان پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے دیکھتے ہیں کہ کون ہمیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ارکان اسمبلی دوپہر 12 بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منتخب نمائندوں کو کوئی اسمبلی میں داخلے سے نہیں روک سکتا، ہمارے تمام ممبران اجلاس میں پہنچیں گے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ آج بھی گورنر پنجاب ہیں، گورنر کے ہوتے ہوئے میں کیسے قائم مقام گورنر بن جاؤں۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ باپ بیٹا اسمبلی کے ساتھ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس نمبرز کم ہیں جبکہ میں آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہوں۔یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی ن لیگ اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر