روس نے یوکرین کے اہم شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس نے تقریباً 3 ماہ بعد یوکرین کے اہم ترین شہر پورٹ سٹی ماریوپول کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ ماریوپول شہر کے ازووسٹل اسٹیل پلانٹ کا دفاع کرنے والے یوکرینی فوجی ہتھیار ڈال چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی افواج کی جانب سے اسٹیل پلانٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کئی ماہ سے کوششیں جاری تھیں تاہم مزاحمت کرنے والے فوجیوں نے پلانٹ کے اندر محفوظ ٹھکانے بنا رکھے تھے جس کی وجہ سے روس کو پورے ماریوپول شہر کا کنٹرول حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ شہر میں موجود 531 یوکرینی فوجی پلانٹ سے جا چکے ہیں جس کے بعد پورا شہر روس کے مکمل کنٹرول میں آگیا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس نے اسٹیل پلانٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ہر قسم کی امداد پر پابندی عائد کر دی تھی اور پلانٹ پر مسلسل بمباری بھی کی جا رہی تھی۔روسی حکام کے مطابق پلانٹ کا انڈر گراؤنڈ موجود وہ حصہ جہاں یوکرین کے فوجیوں نے پناہ لے رکھی تھی وہ بھی مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں آ چکا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ اسٹیل پلانٹ کا دفاع کرنے والے آخری دستے کو شہر چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ تمام فوجی اپنی جانوں کو محفوظ بنا سکیں۔

 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر