فرانس، نئی حکومت 42 کے بجائے 28 وزراء پر مشتمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فرانس کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا گیا، نئی حکومت 42 وزراء کی بجائے 28 رکنی بنائی گئی ہے۔خاتون وزیراعظم الیزبتھ بورن کی کابینہ مردوں اور عورتوں کی مساوی تعداد پر مشتمل ہے، وزارتوں کی تقسیم تجربے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا ہیں، جو 2019ء سے لندن میں فرانس کی سفیر تھیں، اس سے قبل وہ روم میں بھی سفارت کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔رواں سال اپریل کے آخر میں ایمانوئل میکرون کے بطور صدر دوسری بار منتخب ہونے کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے۔اس نئی کابینہ میں وزیروں کو دو دو وزارتیں بھی دی گئی ہیں۔نئی کابینہ میںبرونولی مائر وزیر خزانہ اور معیشت ہیں، اسی طرح جیرالڈ ڈرمینین وزیر داخلہ اور وزیر انصاف ہیں۔دو وزراء کو اہم ماحولیاتی اور توانائی کی منصوبہ بندی کے قلمدان دیئے گئے، یہ دونوں وزراء براہ راست وزیر اعظم کو رپورٹ کریں گے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر