الیکشن کمیشن نومبر میں انتخابات کرانے کیلئے تیار، ضروری اقدامات شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اکتوبر کے اختتام یا نومبرکے آغاز میں عام انتخابات کرانے کےلیے تیار ہے جس کے لیے 2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں اور حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24 مئی تک مکمل کرلیں گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 28 مئی کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کردی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 مئی سے 28 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جب کہ 3اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لیے ڈسپلے سینٹرقائم کردیے ہیں جو 21 مئی سے لے کر 19 مئی تک کھلے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق نئی مردم شماری ہونے پر الیکشن کمیشن 2023 کے اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کراسکے گا جس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ساتویں مردم شماری کا حتمی نتیجے سے متعلق ادارہ شماریات کومراسلہ بھیج دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ساتویں مردم شماری کا نتیجہ فروری 23 کی بجائے 31 دسمبر 22 کوشائع کیا جائے، نئی مردم شماری کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کو تازہ حلقہ بندیوں کے لیے4 ماہ چاہئیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر