بھارت، لڑکی نے 10دن ماں کی لاش کے ساتھ گزار دیئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست اترپردیش میں 26 سالہ لڑکی خاندان کو بتائے بغیر 10 دن ماں کی لاش کے ساتھ رہتی رہی۔بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ریاست اترپردیش کے دارالحکومت میں 26 سالہ انکیتا ڈکشٹ گھر والوں کو ماں کے انتقال کی خبر دیئے بغیر 10 سے زائد دن تک اس کی لاش کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی رہی۔لکھنؤ پولیس کے مطابق انکیتا ڈکشٹ گھر کے ایک کمرے میں رہ رہی تھی جبکہ اُس کی والدہ کی لاش دوسرے کمرے میں پڑی ہوئی تھی۔لکھنؤ پولیس کے مطابق پڑوسیوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر اس گھر میں کارروائی کے دوران لاش برآمد کر لی گئی، پڑوسیوں نے غیر معمولی بدبو کے شبے میں پولیس کو اطلاع دی تھی۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی لاش سنیتا ڈکشٹ کی ہے جو کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ سے منسلک رہ چکی ہیں۔لکھنؤ پولیس کا میڈیا کو بتانا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولسی کی کارروائی کی گئی اور اس دوران گھر کا مرکزی دروازہ لاک تھا، اندر سے لڑکی کی آواز آنے پر دروازہ کھولنے کا کہا گیا مگر اس پر گھر میں موجود لڑکی نے دروازہ کھولنے کے بجائے احتجاج شروع کر دیا۔دروازہ کھولنے کے لیے مزدور کی مدد لی گئی، دروازہ کھلنے پر معلوم ہوا کہ گھر میں موجود لڑکی کی ذہنی حالت خراب ہے اور وہ زیادہ بولنے سے بھی قاصر تھی۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 26 سالہ لڑکی سنیتا ڈکشٹ کی بیٹی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر تفتیش آگے بڑھائی جائےگی۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر