مسجد میں ہندوؤں کا مذہبی نشان ملنے پرتنقید کرنے والے دلی یونیورسٹی کے پروفیسرگرفتار

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز): بھارتی شہروارانسی کی مسجد میں مبینہ طورپرہندوؤ ں کا مذہبی نشان ملنے پرتنقید کرنے والے دلی یونیورسٹی کے ہندو پروفیسرکوگرفتارکرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے پروفیسررتن لال کو ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔پروفیسررتن لال کودلی کے سائبرکرائم ونگ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔پروفیسر رتن لال نے وارانسی کی گیان واپی مسجد کے وضوخانے سے مبینہ طورپرہندوؤں کا مذہبی نشان شیولنگ ملنے پرسوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ یہاں کوئی بھی بات کرنے سے کسی نہ کسی کے جذبات مجروح ہوجاتے ہیں۔ یہ معاملہ پیچیدہ کیا جارہاہے۔گرفتاری سے قبل بیان میں پروفیسررتن لال نے کہا کہ میں تاریخ دان ہوں اوراپنے بیان پرقائم ہوں۔ ہرچیز کواس کے درست تناظرمیں دیکھا جانا ضروری ہے۔پروفیسررتن لال کو بیان کے فورا بعدجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں اورانہوں نے حکام سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ہندوانتہاپسند گیان واپی مسجد پربھی قبضے کی مہم چلا رہے ہیں اورمعاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر