تحریک انصاف کے 25 ارکان ڈی سیٹ ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبرز گیم کیا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبرز گیم دلچسپ ہوگيا۔موجود صورتحال میں ایوان 345 ارکان کا رہ گيا جس میں تحریک انصاف کے 158 اور اتحادی ق لیگ کے 10 ارکان ملاکر کل تعداد 168 بن گئی۔دوسری طرف حکمران اتحاد کی تعداد ن لیگ 165، پیپلزپارٹی 7 ، راہ حق پارٹی ایک اور 4 آزاد ارکان ملا کر 177 بنتے ہیں۔تاہم ن لیگ کے 4 ناراض ارکان اگر ووٹ نہ دیں تو یہ تعداد 173 بنتی ہے ، چوہدری نثار آزاد امیدوار کی حیثیت سے اب تک خاموش ہیں جبکہ تحریک انصاف بھی مخصوص نشستوں پر 5 نئے ارکان کی فوری شمولیت کیلئے پر امید ہے تاہم خالی ہونے والی 20 نشستوں پر انتخاب سے پہلے مخصوص نشستوں کا تناسب طے ہو پانا ممکن نظر نہیں آرہا۔اگر وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے الیکشن دوبارہ ہوتا ہے تو جو بھی امیدوار کل ارکان کی سادہ اکثریت کی حمایت حاصل کرتا ہے وہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجائے گا اور موجودہ پارٹی پوزیشن کے حساب سے ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔خیال رہے کہ 16اپریل 2022 کو ن لیگ کے حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں 197 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار پرویز الہیٰ کو انتخابی عمل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کوئی ووٹ نہیں پڑا تھا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر