ڈی سیٹ 5 مخصوص نشستیں اب کسے اور کیسے ملیں گی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے سے پنجاب میں ڈی سیٹ ہونے والے 25 میں سے 5 ارکان مخصوص نشستوں پر تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دعویٰ ہے کہ ڈی سیٹ ہونے والی 5 مخصوص نشستیں فوری طور پر انہیں ملیں گی۔الیکشن کمیشن کا موقف پی ٹی آئی کے دعویٰ کے برعکس ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 20 سیٹوں پر الیکشن ہوگا، جس کے بعد مخصوص سیٹوں کا فیصلہ ہوگا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر الیکشن کے بعد اسمبلی میں دوبارہ تناسب طے ہوگا۔آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا اور ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق متفقہ فیصلہ سنایا۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر