کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر گئے، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

سکردو(نیشنل ٹائمز)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سیکرٹری الپائن کلب کرار حیدری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ علی رضا سدپارہ معمول کی تربیت کے دوران سکردو کے ایک پہاڑ پر چڑھ رہے تھے کہ توازن کھو بیٹھے اور پہاڑ سے گر گئے۔ اس افسوسناک واقعے میں علی سد پارہ کی پسلیاں اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ کرار حیدری نے بتایا کہ علی رضا کو ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان کا آپریشن ہو گا۔ واضح رہے کہ علی سدپارہ کو 8ہزار میٹر بلند چوٹیوں کو 17بار سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور رواں سال علی سدپارہ کے ٹو کو سر کرنے کا عزم رکھتے تھے اور پاکستان کی یہی 8ہزار میٹر سے بلند چوٹی باقی رہ گئی تھی جو علی سدپارہ نے ابھی سر نہیں کی تھی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر