شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا انتقال ،صدرعارف علوی کا متحدہ عرب امارات جاکر نئے صدر سے تعزیت کرنے سے صاف انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دفتر خارجہ کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات جاکر نئے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیت کر نے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے جاکر تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کے انتقال پر دفتر خارجہ نے صدر عارف علوی کو گزشتہ روز ایک ایڈوائس بھجوائی جس میں کہاگیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ اور قریبیتعلقات ہیں اور انتقال کر نے والے صدر شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کے دور میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ،کافی ممالک کے صدور وہاں جا کر تعزیت کررہے ہیں لہذا دونوں ممالک کے تعلقات کی نوعیت کے پیش نظر صدر مملکت کو متحدہ عرب امارات جاکر ان کی قیادت کے ساتھ سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کر نی چاہیے تاہم صدر مملکت نے دفتر خارجہ کی اس ایڈوائس کو نظر انداز کر دیا اور اسلام آباد میں سفازتخانے جاکر تعزیت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب میں نئے گور نر کی تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعظم ہائوس اور ایوان صدر کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے صدر نے غیر ملکی دورہ نہیں کیا اور اگر صدر غیر ملکی دورے پر چلے جاتے تو چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی قائمقام صدر بن جاتے اورگور نر پنجاب بلیغ الرحمن کی تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی جاتی اس لئے صدر عارف علوی نے دفتر خارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کر دیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر کے سابق صدر شیخ زیدبن النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر