منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کا 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ارکان نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوار کو ووٹ دیا، مخالف امیداور کو ووٹ ڈالنے سے انحراف ثابت ہوگیا۔پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ ہوگئےفیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن منحرف ارکان کے خلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے، منحرف ارکان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کی جاتی ہے، منحرف ارکان کی نشستیں خالی قرار دی جاتی ہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اس ریفرنس سے متعلق دو آپشن تھے، آپشن تھا کہ ریفرنس کو 63 اے کی شرائط پوری نہ ہونے پر مسترد کر دیا جائے، دوسرا مخالف امیدوار کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ ڈالنے کا سنگین معاملہ تھا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی ایسا ہی کہا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی رائے تھی کہ ارکان کا مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنا سنگین معاملہ ہے، مخالف امیدوار کو ووٹ دینا پارٹی پالیسی سے دھوکا دہی کی بدترین شکل ہے۔فیصلہ کے مطابق اس نتیجے پر پہنچے کہ انحراف کے معاملہ کا انحصار شرائط پر پورا اترنے کے معاملے پر نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر