حدیقہ کیانی نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے مداحوں کو اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق خبردار کردیا۔حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے ساتھ ایک وضاحتی کیپشن تحریر کیا۔حدیقہ کیانی نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیاگلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں لیکن کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد فالوورز اور ایک ملین سے زائد لائکس ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اکاؤنٹ بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ میرا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جبکہ یہ جھوٹ ہے۔‘حدیقہ کیانی اپنا گانا ’بوہے باریاں‘ کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ پر برہماپنی والدہ کی طبیعت کے حوالے سے گلوکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ کی حالت تشویشناک ہے اور میں اس وقت انتہائی مشکل مرحلے سے گُزر رہی ہوں۔‘حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’ایسے میں مجھے میرے فالوورز کی جانب سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جوکہ جعلی ہے۔‘اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’اس جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں۔‘



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر